ممبئی: (دنیا نیوز) معروف بالی وڈ اداکارہ جیا بچن نے کہا ہے کہ شادی ایک پرانا تصور ہے اور میں نہیں چاہتی کہ میری کی نواسی نویا نویلی نندا شادی کرے۔
وی دا ویمن ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پر جیا بچن کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں شادی کا تصور پرانا ہو چکا ہے اور یہ بھی مشورہ دیا کہ ان کی نواسی نویا نویل نندا جو ایک ہفتے میں 28 سال کی ہو جائیں گی، ان کو شادی نہیں کرنی چاہیے۔
جیا بچن سے جب شادی کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بے فکری سے کہا کہ ’بس زندگی کا مزہ لو‘، اسی دوران ان سے پوچھا گیا کہ اگر ان کی نواسی نویا نندا ان کی طرح شادی کے بعد اپنا کیریئر چھوڑ دیں تو کیا انہیں اعتراض ہوگا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں نہیں چاہتی کہ نویا شادی کرے‘۔
جیا بچن سے وضاحت کیلئے پوچھا گیا کہ شادی کو وہ پرانا تصور کیوں سمجھتی ہیں تو انہوں نے دعویٰ کیا کہ آج کے بچے ہر معاملے میں دوسروں سے آگے نکل سکتے ہیں، ان کیلئے شادی کسی میٹھی ڈش کی طرح ہے اور شادی کو دہلی کے لڈو سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر کھالو تو مشکل میں پڑ جاؤ گے اور اگر نہ کھاؤ تو پچھتاؤ گے‘۔
خیال رہے کہ 27 سالہ نویا نویلی نندا نے آرا ہیلتھ کے نام سے ایک ٹیک پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی ہے، وہ جیا بچن اور امیتابھ بچن کی نواسی اور ابھیشک کی بھانجی ہیں، ان کے بھائی اگستیا نندا نے ایک سال قبل اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔



