ایس آئی ایف سی کی معاشی اصلاحات کی بدولت مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پائیدار بحالی کا آغاز

Published On 05 January,2026 12:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مربوط معاشی اصلاحات کے ثمرات نمایاں، مینوفیکچرنگ سیکٹر میں پائیدار بحالی کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستانی معیشت میں استحکام کے بعد صنعتی شعبہ نئی توانائی کے ساتھ متحرک ہے جبکہ مینوفیکچرنگ سیکٹر میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کا مینوفیکچرنگ شعبہ فروری 2025 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پرچیزنگ منیجرز انڈیکس کے اعداد و شمار کے مطابق بڑھتی ہوئی طلب اور بہتر پیداوار بحال ہوتے اعتماد کی عکاسی ہے، حبیب بینک لمیٹڈ ایس اینڈ پی گلوبل مینوفیکچرنگ پرچیزنگ منیجرز انڈیکس دسمبر 2025 میں 52.8 تک پہنچ گیا جو مسلسل توسیع کی واضح علامت ہے۔

گزشتہ نو ماہ میں نئے آرڈرز بلند ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے، جو ملکی پیداواری طلب میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی معاشی سرگرمیوں کے باعث روزگار کے مواقع میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، صنعتی شعبے میں یہ مثبت پیشرفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔