اسلام آباد: (دنیا نیوز) آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری، دونوں ممالک نے سرمایہ کے لیے نیا میکانزم کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
نئے میکنزم کے تحت پاکستان کے مختلف شعبوں میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری ممکن بنائی جا سکے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیرِ معیشت میکائل جباروف سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
پاکستان میں دو ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کو عملی شکل دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان آذربائیجان تعاون کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح روابط کی اہمیت پر زور دیا۔



