اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Published On 30 December,2025 04:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ نے نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، فیصل بن فرحان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔