اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اسحاق ڈار کی اقتصادی سفارتکاری اور برآمدات کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت

اجلاس میں بیرون ملک پاکستانی سفارتی مشنز کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قومی اقتصادی ترجیحات کو آگے بڑھانے کے لیے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ سفارتی سطح پر ہونے والی کوششوں کو ٹھوس اقتصادی فوائد میں تبدیل کرنے کے لیے مسلسل پیش رفت اور مؤثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔