بنگلہ دیش کرکٹ لیگ، میچ کے دوران بھارتی بکی اسٹیڈیم سے گرفتار

Published On 12 Feb 2013 03:59 PM 

بنگلہ دیش کرکٹ پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران بھارتی بکی اسٹیڈیم سے گرفتار کر لیا گیا۔

بنگلہ دیش: (دنیا نیوز) شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں بی پی ایل کے میچ کے دوران ایک بکی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ بی سی بی سیکیورٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بک میکر درگا پرساد بھارتی شہر حیدرآباد کا ر ہائشی ہے جس کا بہت عرصے سے تعاقب کیا جا رہا تھا۔ بی سی بی کے مطابق درگا پرساد نے کھلاڑیوں کو بے شمار موبائل پیغامات بھیجے تھے جس کے بعد اسے اسٹیڈیم میں گرفتار کیا گیا۔ بی سی بی سیکیورٹی سربراہ کا کہنا تھا کہ پرساد نے بکی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارتی بکی پر اسٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے۔