شکست کی وجہ بیٹنگ لائن اپ کی جلد بازی تھی، کپتان مصباح الحق

Published On 26 Mar 2013 06:23 AM 

قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے دورہ کے بعد وطن پہنچ گئی، کپتان مصباح الحق نے ون ڈےسیریزمیں شکست کی وجہ بیٹنگ لائن اپ کی جلد بازی کو قرار دے دیا۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس آنے والے کھلاڑیوں میں کپتان مصباح الحق، محمد حفیظ، عمران فرحت، وہاب ریاض، محمد عرفان اور دیگر شامل تھے۔ میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ان کے محمدحفیظ کے ساتھ اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریزمیں شکست کی وجہ بیٹنگ لائن اپ کی جلد بازی تھی۔