پریکٹس میچ ، پاکستان کی آسٹریلینز پر 338 رنز کی برتری ، 7 وکٹیں باقی

Published On 17 Oct 2014 08:09 PM 

حارث سہیل کے شاندار 103 اور بابر اعظم کے 114 رنز ، احمد شہزاد نے بھی 59 رنز بنا ڈالے

شارجہ (دنیا نیوز ) چار روزہ پریکٹس میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ۔ پاکستان اے ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 306 رنز بنا کر آسٹریلینز کے خلاف 338 رنز کی برتری بھی حاصل کر لی ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری پریکٹس میچ کے تیسرے روز کینگروز نے پاکستان اے کے خلاف 8 وکٹوں اور 273 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی ۔ آسٹریلینز جانب سے ایلکس ڈولان 104 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ پاکستان اے ٹیم دوسری اننگز کے لیے میدان میں آئی تو حارث سہیل اور بابر اعظم نے شاندار سنچریاں سکور کرتے ہوئے ٹوٹل کو 300 سے آگے بڑھایا ۔ حارث سہیل 103 اور بابر اعظم 114 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ احمد شہزاد 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، آسٹریلینز کی جانب سے نیتھین لیون نے دو شکار کیے ۔