شارجہ: (روزنامہ دنیا) پی ایس ایل سے ابھرنے والے مقبول ترین کردار اور لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد نے ایونٹ کے مسلسل تین میچوں میں غیر حاضری کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری مصروفیات کے باعث وہ میچز دیکھنے کیلئے نہیں آ سکے۔
رانا فواد کا کہنا تھا کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ ٹیم کی ناکامیوں پر ان کا دل ٹوٹ گیا کیونکہ وہ زندگی میں کئی بار ڈوب کر ابھرے اور گرنے کے بعد سنبھل بھی گئے۔ رانا فواد کے مطابق وہ لاہوری ہیں اور نتائج کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ لاہور قلندرز کے ساتھ رہیں گے۔