کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 125 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر عبور کیا، جو ڈینلی نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، کولن انگرام 31 رنز اور بابر اعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں ہی 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ عثمان شنواری نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز شروع سے ہی اچھا نہیں تھا اور اس کے 63 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔ اننگز میں سب سے نمایاں سکور آصف علی کا تھا جو 34 رن بنا سکے۔ اننگز کے اختتام تک اسلام آباد کی ٹیم صرف 124 رنز ہی بنا سکی۔
اسلام آباد کے آئوٹ ہونے والے بیٹسمین میں جے پی ڈومنی 4، ایلکس ہیلز 11، مصباح الحق 19، حسین طلت ایک رن ، چیڈوک والٹن 21، آصف علی 34، شاداب خان 8، فہیم اشرف 4، ظفر گوہر 3 اور اسٹیو فن صفر پر پویلین لوٹ گئے۔