لاہور قلندرز کے 187 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیس روئے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 52 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن شاہین آفریدی نے شین واٹسن کو 12 رنز پر بولڈ کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔ جیسن روئے بھی 36 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ لاہور کی جانب سے نارائن اور یاسر شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Third consecutive win for @lahoreqalandars !
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
Unfortunately a little too late in the tournament have a bearing on their sixth spot.
Well done nonetheless
For Highlights visit: https://t.co/swS6t4F8V5#HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvQG pic.twitter.com/1SUsLmo5mu
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہورقلندرز نے فخر زمان کی شاندار بلے بازی کے نتیجے میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا کرگلیڈی ایٹرز کو ایک بڑا ہدف دیا ہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے فخرزمان اور اینٹن ڈیوسچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ وکٹیں گرنے کے باوجود فخرزمان نے اپنی جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور پہلے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد سنچری بنانے کا ٹارگٹ رکھا۔ بدقسمتی سے فخرزمان 6 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہ کرسکے مگر انہوں نے 50 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 بلندوبانگ چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ فخر کے آؤٹ ہونے کے باوجود قلندرز کے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا۔ گلریز صدف نے 27 گیندوں پر 42 جبکہ سنیل نارائن نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے انور علی، راحت علی، میر حمزہ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Qalandars post their highest score of the tournament.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 14, 2018
Gladiators have a gladiatorial task ahead of them.
LQ 186/4 in 20 Overs #HBLPSL #DilSeJaanLagaDe #LQvQG pic.twitter.com/ARseEZm9L0
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 10 پوائنٹس حاصل کرکے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جب کہ لاہور قلندرز مسلسل 6 شکستوں کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔