پاکستان سپر لیگ کے فائنل معرکے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے کمر کس لی ہے۔ فائنلسٹ ٹیموں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے سٹیڈیم لانے کی عملی مشق کی گئی، کارواں میں دو خصوصی بم پروف بسیں بھی شامل تھیں۔ اس سے قبل سیکیورٹی ریہرسل کیلئے سٹیڈیم کے اطراف کی گلیاں اور سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کی گئیں۔
واضح رہے کہ 25 مارچ کو پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔