کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ بادل برسنے اور میچ نہ ہونے کی صورت میں کراچی کِنگز زیادہ پوائنٹس کی بنیاد پر فائنل میں جگہ بنا لے گی اور اگر دوسری ٹیم کی اننگز کے دوران 5 اوورز بعد بادل برسے تو ڈک ورتھ لوئس سسٹم پر فیصلہ ہوگا۔ واضح رہے کہ کِنگز کو بڑے میچ سے پہلےلالہ کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگ ہے جبکہ کپتان عماد وسیم بھی انجری کا شکار ہیں۔