پی ایس ایل پلے آف کیلئے لاہور آنے والے غیر ملکی کمنٹیٹرز نے پہلے میچ سے پہلے لاہور دیکھنے اندرون شہر نکل گئے۔ ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا نے مسجد وزیر خان اور شاہی حمام کا دورہ کیا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور ویوین رچڑدز بھی دوبارہ پاکستان آنے پر خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے اس بار بیگم کو ساتھ لائے ہیں جو پاکستان کے محفوظ ہونے کا ثبوت ہے۔ ویوین رچرڈز کا کہنا تھا پی ایس ایل فائنل اس بار کوئٹہ کی ٹیم ہی جیتے گی۔