پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کا 155 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے 12.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ اوپنر لیوک رونکی نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔ دونوں اوپنرز نے صرف 42 گیندوں پر 91 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور اننگز کے آغاز میں ہی میچ اپنے حق میں کرلیا۔ کراچی کنگز کے باؤلر اس بڑے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تاہم فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی بھی میچ ہارنے کی وجہ بنی ۔ خیال رہے کہ رونکی کے 56، 57 اور 63 رنز پر کیچز ڈراپ ہوئے۔
United gun down the target of 155 off 77 balls! Sensational striking by @ronchi04 earned United a spot in the final in Karachi.
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
Good luck @IsbUnited see you at NSK!
All the best @KarachiKingsARY for the play-off at GSL.#IUvKK #DilSeJaanLagaDe #HBLPSL pic.twitter.com/LdQUiObWP2
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم اوپنرخرم منظور اور بابر اعظم جلد پویلین واپس لوٹ گئے۔ کپتان این مورگن نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جوئے ڈینلی اور کولن انگرام نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ کولن انگرام نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی ۔
The 82 run stand between Denly & Ingram help @KarachiKingsARY to put up a competitive total on the score board.@IsbUnited need 155 runs to win a spot in the final of #HBLPSL 2018#IUvKK #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/vVcPGJAb20
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو اس میچ میں کپتان مصباح الحق کی خدمات حاصل نہیں تھی جو کلائی کی انجری کا شکار ہیں اور ان کی جگہ جین پال ڈومینی ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ اب کراچی کنگز کو ایک اور موقع ملے گا اور وہ دوسرے پلے آف میچ کی فاتح ٹیم سے کھیلے گی۔ یاد رہے کہ دوسرا کوالیفائنگ میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 20 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ اس میگا ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس کے لیے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔