کینٹربری (دنیا نیوز ) کینٹ کاؤنٹی کے خلاف پاکستان کا پہلا پریکٹس میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا، بارش سے متاثرہ میچ میں ڈینلے کی ایک سو تیرہ رنز بنانے کی محنت پر بھی پانی پھر گیا۔ کینٹربری میں کھیلا گیا پہلا چار روزہ میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔
ایک سو اڑسٹھ رنز کے پاکستانی ٹوٹل کے جواب میں میزبان ٹیم انتالیس رنز تک پہنچی تو بارش کا کھیل شروع ہوا جو دو روز تک جاری رہا۔ چوتھے اور آخری روز انگلش بلے بازوں کو موقع ملا۔ میزبان کھلاڑیوں نے چار وکٹ پر ٹوٹل کو دو سو نو رنز تک پہنچا دیا۔
جو ڈینلے کے ناٹ آؤٹ ایک سو تیرہ رنز کی اننگز بھی بے کار گئی۔ پاکستان اور نارتھمپٹن شائر کے خلاف دوسرا اور آخری پریکٹس میچ چار مئی سے شروع ہو گا۔