پونے: (دنیا نیوز) آئی پی ایل دوہزار اٹھارہ میں مسٹری گرل کا معمہ حل ہوگیا۔ چنئی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ میں ٹی وی پر مختلف تاثرات کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی کا پتا چل گیا۔
بھارت میں آئی پی ایل 2018 کا ایونٹ جاری ہے اور اس ایونٹ میں چنئی کنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان جاری میچ کے دوران تماشائیوں میں بیٹھی ایک لڑکی کے تاثرات کو کیمرہ مین نے کیمرہ میں قید کر کے ٹی وی سکرین پر دکھایا توبھارتی کرکٹ مداح لڑکی کی اداؤں کے دیوانے ہوگئے۔
کیمرہ مین نے بھی لڑکی پر کئی مرتبہ فوکس کیا جو کھیل کی سنسنی خیزی میں پریشان نظر آرہی تھی۔
تاہم کھوج لگایا گیا تو یہ معلوم ہوا کہ لڑکی کا نام مالتی چنئی ہے جو چنئی سپر کنگز کے سٹار باؤلر دیپک چھارکی بہن ہیں۔ مالتی چنئی مہندر سنگھ دھونی کی مداح ہیں۔