اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے والے ایم این اے مخدوم خسرو بختیار اور رانا قاسم نون کا اسمبلی سے استعفیٰ منظور کر لیا گیا، ان کے دو ساتھی ارکان آج بھی استعفے کی تصدیق کرنے نہیں آئے۔
مخدوم خسرو بختیار اور رانا قاسم نون نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ آ کر اپنے استفعے کی تصدیق کی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں کے استفعفیٰ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
مسلم لیگ (ن) کے مزید دو اراکین طاہر بشیر چیمہ اور مخدوم باسط بخاری پیر کو بھی استعفوں کی تصدیق کیلئے نہیں آئے۔ ذرائع کےمطابق وہ بھی بجٹ اجلاس کے دوران استعفوں کی تصدیق کر دیں گے۔