لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے، ترقی کے مخالفین نے خوشحالی کی جانب بڑھتے قدم روکنے کی سازشیں کیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے عوام دشمنوں نے پاکستان کی منزل کو کھوٹا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، مٹھی بھر عناصر عام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے رہے۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی سیاست قوم کی خدمت اور ملکی ترقی کی سیاست ہے، رکاوٹوں کے باوجود ترقیاتی منصوبوں کو معیار اور رفتار کے ساتھ آگے بڑھایا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا قوم کو مشکلات سے دو چار کرنے والوں کو عوام کی خوشحالی سے تکلیف ہے، جب تک جان میں جان ہے عوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔