اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت پیش ہوئے، نیب پراسکیوٹر سردار مظفر نے عدالت کو بتایا پہلے لندن فلیٹس ریفرنس کا ٹرائل مکمل کرنا چاہتے ہیں، تفتیشی افسر عمران ڈوگر کا بیان ریکارڈ کرلیں۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔ نواز شریف نے تینوں ریفرنسز میں واجد ضیاء کا بیان قلمبند کرنے کی درخواست دائر کر دی۔ وکیل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تینوں ریفرنسز کے ٹرائل ایک ساتھ مکمل کریں، واجد ضیاء کا تینوں ریفرنسز میں بیان ریکارڈ کریں۔
نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے درخواست کی مخالف کی اور کہا جرح کرنے سے پہلے تینوں ریفرنسز میں بیان کا سوچتے، وکیل صفائی کارروائی کو بلڈوزر کرنا چاہتے ہیں۔