لاہور (دنیا نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریی مانیکا کی اسلام آباد روانگی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ بشریٰ مانیکا گزشتہ رات چارٹرڈ طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ مانیکا گزشتہ رات تک لاہور میں موجود تھیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان گزشتہ رات مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔
بشریٰ مانیکا جلسہ ختم ہونے کا انتظار کرتی رہیں اور جیسے ہی جلسہ ختم ہوا تو بشریٰ مانیکا چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔ بشریٰ مانیکا اسلام آباد میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے گئی ہیں یا کسی اور کام کے سلسلے میں اس کا علم نہیں ہوسکا۔
ویڈیو دیکھیں