اسلام آباد: (دنیا نیوز) طلال چوہدری کا کہنا ہے لاہور جلسہ عمران خان کا ری لانچ تھا، جو ناکام ہو گیا، عمران خان خفیہ ہاتھوں کی فیل پراڈاکٹ ہے، خفیہ طاقتوں نے عمران خان کے لانچ سے امیدیں لگائی ہوئی تھیں۔
طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خدشہ ہے کہ اب خفیہ طاقتیں الیکشن میں تاخیر نہ کریں، عمران خان کے فیل ہونے کی سزا پاکستان کو نہیں ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان میں الیکشن وقت پر ہوں گے، نواز شریف کو عوام کے مینڈیٹ کی عزت کی بات کرنے پر سزا ملی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو بتائیں وہ خیبر پختونخواہ میں کیا تبدیلی لائے، دوسروں کے بچے پاکستان سے باہر ہیں تو ان کے اپنے بچے کہاں ہیں؟۔
عدالتی وقت ختم ہونے پر طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی کر دی گئی۔