لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور عالمی رینکنگ میں نمایاں پوزیشنز پر رہنے والے محمد حفیظ کے مستقبل کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی محمد حفیظ نے 17 اپریل کو آئی سی سی کی نامزد لفبرا یونیورسٹی میں گیندیں کرواکے ڈیٹا ریکارڈ کروایا تھا جس کا نتیجہ 14روز بعد آنا ہے۔ محمدحفیظ کو مشکوک باؤلنگ ایکشن کی وجہ سے پی سی بی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔
اگر آئی سی سی کی جانب سے ایکشن کلیئر نہ ہوا تو کرکٹ کی دنیا میں محمد حفیظ کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ پروفیسر کے بازو کا خم 15ڈگری کی قانونی حد میں ہوا تو ایک بار پھر بولنگ کی اجازت ہوگی۔