لاہور: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرلیا۔ آئی سی سی نے محمد حفیظ کو انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ کروانے کی اجازت دے دی۔ پروفیسر نے 16 اپریل کو انگلینڈ میں باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دیا تھا۔ آئی سی سی نے 2017 میں اعتراض سامنے آنے کے بعد محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن غیر قانونی قراردیا تھا۔