لارڈز: (آن لائن )فائنل ٹکٹ کی قیمت 395پانڈ ہو گی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 63 ہزار روپے بنتی ہے
کرکٹ کا سرتاج ایونٹ کرکٹ کی جنم بھومی میں کھیلا جائے گا اور انگلش کرکٹ بورڈ کو ورلڈ کپ 2019 سے بڑا منافع ہونے کی امید ہے۔ کرکٹ کے گھر لارڈز میں 14کو جولائی شیڈول فیصلہ کن معرکہ کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین میچ ہو گا۔ فائنل ٹکٹ کی قیمت 395 پانڈ ہو گی جو پاکستانی کرنسی میں تقریبا 63ہزار روپے بنتی ہے۔ ٹکٹس کے کم سے کم نرخ 188 پانڈ یعنی تقریبا 30 ہزار روپے ہو گی۔
میگا ایونٹ کے دوران ای سی بی کو 8 لاکھ ٹکٹس کے عوض چار کروڑ پاونڈز کی آمدنی متوقع ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میچز لندن اسٹیڈیم میں کرانے کی کافی کوششیں کیں جس کی بڑی وجہ اس میں 60 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش ہو لیکن عام طور پر فٹ بال میچز کیلئے استعمال ہونے والے گراونڈز کو کرکٹ کیلئے تیار کرنا کافی مہنگا سودا ثابت ہو رہا تھا اس لیے یہ تجویز قابل عمل نہیں سمجھی گئی۔