سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش، آئی سی سی نے بکی کو چارج شیٹ کر دیا

Last Updated On 10 May,2018 05:56 pm

دبئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کرنے والے عرفان انصاری کو چارج شیٹ کر دیا۔

عرفان انصاری نے گزشتہ برس پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کے دوران قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ قومی کپتان نے فوری طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کر دیا تھا۔

عرفان انصاری شارجہ کرکٹ ایسوسی ایشن میں ملازمت بھی کرتے رہے ہیں۔ آئی سی سی نے مبینہ بکی عرفان انصاری پر چارج شیٹ عائد کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کر لیا ہے۔