پاکستان نے چار روزہ میچ میں نارتھمپٹن شائر کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Last Updated On 07 May,2018 08:55 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) نارتھمپٹن شائر میں جاری دوسرے پریکٹس میچ کے تیسرے روز میزبان ٹیم نے دو سو چالیس رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی اور ٹوٹل کو تین سو ایک رنز تک پہنچا کر پاکستان کی ٹیم کو ایک سو تینتیس رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے حارث سہیل 55 اور امام الحق 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل نارتھمپٹن شائر کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور محمد عباس نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نارتھمپٹن شائر نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز اسکور کئے تھے جس کے جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اسد شفیق کے ناقابل شکست 186 رنز کی بدولت 428 رنز بنائے تھے۔نارتھمپٹن شائر کے خلاف پہلی اننگز میں بھی شاداب خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ شاداب خان نے میچ میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔