لاہور: (ویب ڈیسک) جیمز اینڈرسن کی اپنی سابقہ کاؤنٹی لنکاشائر میں واپسی ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے بالوں کے نئے انداز سے شائقین کو حیران کردیا۔
مایہ ناز انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن اپنی شاندار باؤلنگ اور اپنے بدلتے ہوئے ہیئر سٹائلز کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔
اینڈرسن لنکا شائر کی جانب سے میدان میں اترے تو شائقین سمجھے کہ شاید ان کی ٹیم میں کسی نئے باؤلر کو شامل کیا گیا ہے لیکن جیسے ہی اینڈرسن نے پہلی گیند پھینکی تو مایہ ناز باؤلنگ کے ایکشن کی بدولت شائقین نے انہیں فوراً پہچان لیا۔
شائقین کرکٹ نے اس نئے ہیئر اسٹائل پر ملا جلا ردعمل دیا ہے جہاں کچھ لوگوں نے اس کے لیے پسندیدگی کا اظہار کیا تو چند لوگوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔