فیصل آباد: (دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود ایک میچ کے دوران گر کر زخمی ہو گئے، انھیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں کھیلے جا رہے پاکستان کپ میں ایک میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود گرؤانڈ میں پسل کر زخمی ہو گئے، انھیں زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دنیا نیوز کے ذرائع گراؤنڈ میں بارش کے باعث پسلن ہے جس کے باعث صہیب مقصود اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے۔ صہیب مقصود کے کندھے میں کھچاؤ پیدا ہوا ہے۔