کراچی میں جماعت اسلامی کے یوتھ کنونشن کی تیاریاں جاری

Last Updated On 06 May,2018 02:53 pm

کراچی (دنیا نیوز ) کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس کی تیاریوں کے جائزے کے لیے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے باغ جناح کا دورہ کیا۔

باغ جناح کے دورے کے موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کنونشن سے ٹنکیوں اور نوٹنکیوں کا پتہ چل جائے گا آج میدان میں وہ بھی ہیں جنہوں نے لوٹ مار کے علاوہ کچھ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ ہم دعوے نہیں کرتے نعرے لگانے سے نہیں کام کرنے سے سب کچھ ہوتا۔

حافظم نعیم الرحمن کا کہنا تھا آج لوگ ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے قربانیاں دی ہیں۔ جماعت اسلامی نے اپنا لہو پیش کرکے اس شہر میں امن امان کیا ہے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ کراچی اس وقت مسائل کا شکار ہے۔ ہم نے یوسی کی سطح تک نوجوان قیادت کا انتخاب کیا ۔ اور اب ہم اس شہر کی روشنیاں بحال کریں گے۔
 

Advertisement