اسلام آباد میں مدرسے کی تقریب دستاربندی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں نظام تعلیم پر حکومت کا کوئی وژن نہیں۔ موجودہ نصاب تعلیم بچوں کو مغرب کا غلام بنانے کیلئے ہے۔ کئی ایسے وزراء اور مشیر ہیں جنہیں سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص تک نہیں آتی اور نہ ہی وضو کرنے کا طریقہ جانتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب بھی جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو سب سے پہلے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کریں گے۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں ملک میں اسلامی حکومت قائم ہوگی۔ سیکولر طبقہ دینی جماعتوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ پہلے علماء کی تقسیم پر اعتراض تھا اب ہمارے اتحاد پر اعتراض کیا جا رہا ہے۔