جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کرک میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر سے مطالبہ کروں گا کہ نگران وزیرِ اعظم ایسا آدمی ہونا چاہیے جو غیر متنازع ہو اور ایسا آدمی ہونا چاہیے جس نے پاکستان کے لیے کوئی بڑا کارنامہ کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیرِ اعظم کے لیے میری نظر میں موضوع آدمی ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہیں، میں چاہتا ہوں کہ عزت کی پگڑی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے سر پر رکھی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کی وجہ سے سابق صدر پرویز مشرف نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر پابندیاں لگائی تھیں، آج قوم کا ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر تو موجود ہے لیکن پرویز مشرف ملک سے مفرور ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کے آئندہ اپنا اسلام پاکستان کے لیے استعمال کریں۔