جماعتِ اسلامی کی حکومت سے علیحدگی، پرویز خٹک لاعلم

Last Updated On 25 April,2018 09:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وزیرِاعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا حکومت سے علیحدگی کے بارے میں علم نہیں، اگر اپوزیشن اور حکومت ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہو گئے تو اگلے ماہ بجٹ پیش کریں گئے۔

نیب آفس پشاور میں سرکاری ہیلی کاپٹر اور مالم جبہ اراضی کیس میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے حوالے سے اتحادیوں اور اپوزیشن سے بات چل رہی ہے۔

وزیرِاعلیٰ کا کہنا تھا کہ میرا ضمیر صاف ہے، کسی کو فیور نہیں دی۔ نیب کی جانب سے سوالنامہ مل گیا، جلد ہی اس کا جواب جمع کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی کوئی ایس او پی نہیں ہے۔ روایت ہے کہ وزیرِاعلی اور گورنر ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتا ہے، ہم سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے جس پر خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کمیشن فعال ہے، صرف ڈی جی کا مسئلہ ہے۔ تمام ایم پی ایز کو نوٹسز جاری کئے ہیں، جواب آنے کے بعد ایکشن لیں گئے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا حکومت سے علیحدگی کے حوالے سے کوئی علم نہیں ہے۔
 

Advertisement