پنجاب حکومت کا ساڑھے 11 ارب قرضہ لینے کا اعلان

Last Updated On 06 May,2018 09:12 pm

لاہور (دنیا نیوز ) پنجاب حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں مزید ساڑھے 11 ارب روپے قرضہ لینے کا اعلان کیا ہے، یہ قرضہ پانچ سال کیلئے لیا جائے گا۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قرضہ لینے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قرضہ لینے کا فیصلہ درست نہیں اس سے قومی خزانے پر مزید بوجھ پڑے گا۔