اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم، نواز شریف اور شہباز شریف نے احسن اقبال سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی۔ صدر ممنون حسین، عمران خان، آصف زرداری اور بلاول سمیت سیاسی رہنماؤں نے وزیرِ داخلہ پر حملے کی مذمت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیگی رہنما کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
صدرِ مملکت ممنون حسین نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا اور اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے رابطہ کر کے احسن اقبال کی صحت یابی کیلئے دعا کی، انہوں نے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
COAS condemns firing on Federal Interior Minister Ahsan Iqbal. Expresses best wishes for early recovery.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) May 6, 2018
سابق وزیرِاعظم نواز شریف نے احسن اقبال کو فون کر کے خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی احسن اقبال سے رابطہ کیا اور تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کا اعلان کر دیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیرِ داخلہ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی اور احسن اقبال کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
سابق صدر آصف علی زرداری کی احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت۔
— PPP (@MediaCellPPP) May 6, 2018
اس طرح کے واقعات کو روکنا ہوگا ۔ آصف علی زرداری
وزیر داخلہ پر حملہ تشویش ناک ہے ۔آصف زرداری
آصف زرداری کی احسن اقبال کی صحت یابی کی دعا
الّلہ رب العزت احسن اقبال صاحب کو زندگی اور صحت عطا فرمائے۔ آمین۔یہ ملک ہمارا ہے اور اس میں بگاڑ پیدا کرنے والی قوتوں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 6, 2018