تازہ ترین
  • بریکنگ :- وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادیوں کااجلاس
  • بریکنگ :- فوری الیکشن کی تاریخ دینےکاعمران خان کامطالبہ مسترد،ذرائع
  • بریکنگ :- حکومت 2023 تک اپنی مدت پورےکرےگی،تمام جماعتوں کامتفقہ فیصلہ
  • بریکنگ :- تمام اتحادی جماعتوں نےوزیراعظم کےفیصلےکی توثیق کردی،ذرائع
  • بریکنگ :- اتحادیوں کاالیکشن سےقبل اصلاحات کاعمل جلدمکمل کرنےپرزور،ذرائع
  • بریکنگ :- وزیراعظم،اتحادیوں کامعیشت کی بحالی کیلئےفوری اقدامات کرنےکافیصلہ،ذرائع
  • بریکنگ :- اتحادیوں کی سیاسی بحران،معاشی استحکام کیلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےروپےکی قدرمیں اضافےودیگرمعاشی امورپراعتمادمیں لیا
  • بریکنگ :- شرکانےعمران خان کی 4سالہ کارکردگی کی حقیقت عوام کےسامنےلانےپرزوردیا،ذرائع

وزیرِاعظم اور آرمی چیف شمالی وزیرستان آمد، اہم منصوبوں کا افتتاح

Last Updated On 01 May,2018 12:05 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شمالی وزیرستان آمد، مارکیٹ کمپلیکس اور تجارتی ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو میں وزیرِاعظم نے کہا کہ فوج نے امن و امان کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میرانشاہ اور غلام خان کا دورہ کیا، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور یادگار شہدا پر فاتحہ خوانی کی۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بڑی جرات اور حوصلے کا مظاہرہ کیا جبکہ فوج نے امن و امان کی بحالی میں بہترین کردار ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ تھے۔ وزیرِاعظم نے وطن اور امن پر مر مٹنے والے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے انجیئنرز کے شاہکار مارکیٹ کمپلیکس اور غلام خان ٹریڈ ٹرمینل کا افتتاح کیا۔ وزیرِاعظم نے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے ابھی سماجی اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر سفر کی شروعات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تجارتی ٹرمینل سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کا حصہ ہے اور اس کے قیام سے علاقہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر سی پیک سے جڑ جائے گا۔