دوحہ: (روزنامہ دنیا) قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا انٹری فری کر دی۔ پاکستانی شہری اب قطر جا کر وہاں کے ایئرپورٹ پر ویزا لگوا سکیں گے جس کی معیاد 30 دن سے 6 ماہ تک ہو گی۔
قطر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو جن شرائط پر ویزا دیا جائے گا ان میں مسافر کے پاس کم از کم چھ ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اور ریٹرن ٹکٹ کا ہونا لازمی ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ ہونا بھی ضروری ہو گا۔
ایئرپورٹ پر متعلقہ شخص کو صرف اپنا پاسپورٹ دکھانا ہو گا جس کے ختم ہونے کی میعاد چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے جبکہ ساتھ ہی انہیں ریٹرن ٹکٹ بھی پیش کرنا ہو گا جس کے بعد انہیں ملٹی انٹری ویزا جاری کیا جائے گا جو بالکل مفت ہو گا۔ یہ ویزا 30 دن سے 180 دن تک کے لیے قابل تجدید ہوگا۔