مظفر آباد: (دنیا نیوز) مظفرآباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں ضبط، مسروقہ گاڑیاں ملک کے مختلف علاقوں سے چوری کر کے آزادکشمیر میں فروخت کی گئی تھیں۔
تھانہ صدر مظفرآباد کے ریکارڈ کے مطابق آزادکشمیر میں جعلی نمبر پلیٹ اور بدوں کاغذات گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی مسروقہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ضبط شدہ گاڑیوں میں لینڈکروزر اور 9 مہران کاروں سمیت 25 موٹر سائیکل شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں کو پنجاب خیبر پختونخواہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں سے چوری کرکے آزادکشمیر میں فروخت کیا گیا تھا، جہاں مسروقہ گاڑیاں غیر قانونی طور پر استعمال کی جارہی تھیں۔ دوسری جانب آزادکشمیر میں نان کسٹم پیڈ اور مسروقہ گاڑیوں کے خلاف موثر آپریشن میں با اثر سرکاری افسران کے ذاتی استعمال کی سبز نمبر پلیٹوں والی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اب تک پولیس حکام کی گرفت سے باہر ہیں۔