بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتی عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے، پرویزمشرف

Last Updated On 15 April,2018 11:27 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا کہنا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں نہتی عوام پر مظالم ڈھارہا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔ عالمی طاقتیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کے منعقدہ جلسے میں سابق صدر پرویز مشرف نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے نہتی کشمیری عوام پر بدترین مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جانا چاہیئے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی طاقتوں کے سامنے جاندار انداز سے اٹھائے۔ ہندوستان کشمیریوں کے مؤقف اور مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر سننا ہی نہیں چاہتا۔ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے شرم آتی ہے۔