'دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کا دکھ محسوس نہیں کر رہی'

Last Updated On 07 April,2018 07:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ دنیا کشمیریوں اور فلسطینیوں کا دکھ محسوس نہیں کر رہی، جب انہیں کہیں سے بھی اظہار یکجہتی کی خبر ملتی ہے تو ان کا حوصلہ بلند ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری اور فلسطینی سمجھتے ہیں کہ شاید دنیا کو ان کے ساتھ ہونے والے مظالم کا علم نہیں، میں حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کا مشکور ہوں جنہوں نے کشمیر میں حالیہ مظالم کیخلاف آواز بلند کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر چیز اپنی حکومتوں پر بھی نہیں چھوڑنی چاہیے، دریاؤں میں فضلہ اور گند پھینکنا جرم ہے۔ اس کے سبب پاکستان کی آدھی سے زیادہ آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے اور 44 فیصد بچوں کی نشوونما متاثر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی غلطیوں کو سدھار کر آسانی سے آنے والے چیلینجز کا سامنا کر سکتے ہیں۔