لاہور (دنیا نیوز ) نیازی، زرداری نے اپنے صوبوں میں عوام کو مایوسی اور دکھوں کے سوا کچھ نہیں دیا، شہباز شریف کہتے ہیں مسلم لیگ (ن) کے ترقیاتی منصوبے پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پانچ سال شب وروز عوام کی خدمت کی ،باشعور ووٹر ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) کو ہی ووٹ دے گا۔انہوں نے کہا کہ انرجی بحران اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا اعزاز ہے، جتنے منصوبے موجودہ دور میں مکمل کئے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر پورے پاکستان کو فخر ہے، ملک میں ترقی کا تسلسل پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔