رحیم یار خان: (دنیا نیوز) خطرناک شہباز شریف نے عمران خان کو بھولے نوازشریف سے صلح کا مشورہ دیدیا، چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار رہنماء کا بیانیہ تبدیل ہوگیا۔
رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو اب پتہ چلا کہ نوازشریف بھولا اور شہباز شریف خطرناک ہے۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر صلح کرلیں۔ شہباز شریف نے لوڈشیڈنگ سے متعلق بیانیہ بھی تبدیل کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور میں اسے ریگستان بنایا، ہم نے چولستان میں سولر پاور لگا کر اسے ترقی اور خوشحالی میں بدل دیا، نوازشریف کی قیادت میں ہزاروں میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے۔