اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس شروع کرنے سے قبل چودھری نثار نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی جس میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔
اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے پہلے ہی پتا ہے کہ آپ کیا سوال پوچھیں گے؟ آپ یہی پوچھیں گے کہ (ن) لیگ میں رہو گے یا نہیں۔ گروپ بنانے والے اور لوگ ہوں گے، میں ایسا نہیں۔ کسی آزاد گروپ کا حصہ نہیں ہوں۔ دونمبرلوگوں کی باتوں میں نہ آئیں، غلط فہمی دورکرلیں کسی سے آرڈرنہیں لیتا۔ عمران، نوازشریف بھی اگر میرے نام پر چپ ہو جاتے ہیں تو میرا کیا قصور ہے۔
صحافی نے چودھری نثارسے سوال کیا کہ کیا عمران سے رابطہ ہوا ہے؟ تو چودھری نثار نے جواب دیا کہ کبوترکے ذریعے ہوا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا۔