لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے جس میں مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے عہدیدار اور پارٹی رہنما بھی موجود ہیں۔
لاہور ڈویژن کے رہنماؤں اور ن لیگ کے مقامی عہدیداران پر مشتمل پارٹی اجلاس سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہو رہا ہے جس میں عام انتخابات کے تناظر میں ملکی سیاسی صورتحال کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایس ایس پی کیس سے بریت سمیت امور پر غورو حوض اور مضبوط پارٹی موقف اپنانے کے حوالے سے مشاورت سمیت دیگر اہم فیصلے متوقع ہیں۔