اسلام آباد: (دنیانیوز) مریم نواز کا کہنا ہے آئندہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں کو ہمیشہ کیلئے شکست دیں گے، تقاریر کو سنسر کرنے سے بات ختم نہیں ہو گی، بات لازمی ہو گی، کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے سے حقیقت جھٹلائی نہیں جا سکتی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مشرف کو پکڑنے کے بجائے سزائیں نواز شریف کو دی جا رہی ہیں
یاد رہے شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوئے، وفاقی وزراء اور دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ تھے۔ نواز شریف اور مریم نواز کو احتساب عدالت میں حاضری کے بعدجانے کی اجازت دی گئی۔
ایون فیلڈ ریفرنس آخری مراحل میں داخل ہوگیا، استغاثہ کے آخری گواہ تفتیشی افسر عمران ڈوگر پر خواجہ حارث کی جرح جاری ہے۔ خواجہ حارث کی جرح مکمل ہونے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہ پر جرح کریں گے۔