لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار کے حکم پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے وزیراعلی پنجاب کی تصویر کے بغیر اشتہار جاری کر دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی پی آر سمیت تمام صوبائی محکموں کو حکم جاری کیا تھا کہ حکومت کے جتنے بھی اشتھار جاری کئے جائیں ان میں وزیر اعلی پنجاب اور سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت کسی بھی ن لیگی رہنما کی تصویر آویزاں نہ کی جائے.
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب نے آج اپنا ایک اشتہار جاری کیا ہے جو پہلی مرتبہ میاں شہباز شریف کی تصویر کے بغیر شائع کیا گیا ہے۔ اس طرح سپریم کورٹ کے حکم پر محکمہ صحت سمیت حکومت پنجاب کے تمام محکموں نے عملدرآمد شروع کر دیا۔