یوم مئی ہمیں جبر و استبداد کیخلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے: شہباز شریف

Last Updated On 01 May,2018 10:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کا کہنا ہے شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں، یوم مئی ہمیں جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی ہمیں شکاگو کے شہداء اور ان کی جبر کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد محنت کش طبقے کے وقار اور معقول اجرتوں کو یقینی بنانے کی کوششوں کو تیز کرنا ہے، اسلام مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے قبل اسے اجرت کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مزدوروں کی فلاح اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کا بھر پور ساتھ دینے کاعزم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محنت کشوں کے بچوں کیلئے معیاری تعلیمی اداروں، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔