لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔تحقیقاتی ٹیم نے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر رکھی تھیں۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف صاف پانی کمپنی کرپشن سکینڈل میں نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ نیب حکام نے انہیں بیان دینے کیلئے ذاتی طور پر آج صبح 10 بجے طلب کر رکھا تھا لیکن دفتری وقت ختم ہونے تک وہ نیب حکام کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی دوبارہ طلبی یا کسی بھی اقدام کے حوالے سے فیصلہ میٹنگ کے بعد کیا جائیگا۔ علی عمران یوسف کو مالی بدعنوانی سے متعلق کچھ شواہد ہونیکی اطلاعات پر انہیں طلب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ علی عمران پر صاف پانی اور پاور کمپنی میں کروڑوں کے فنڈز اپنے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرانیکا الزام عائد ہے پر نیب حکام نے انہیں اثاثوں کی تفصیلات اور سوالنامے کا جواب دینے کیلئے بلایا تھا۔