بھارتی سرحد کے قریب سپورٹس سٹی کی تعمیر، چیئرمین نیب کا نوٹس

Last Updated On 30 April,2018 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بھارتی سرحد کے قریب نارووال سپورٹس سٹی منصوبے میں قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کرنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

نیب اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی سے متعلق جانچ پڑتال کا حکم میڈیا رپورٹ پر دیا کہ منصوبہ بناتے وقت سیکورٹی خدشات کا خیال نہیں رکھا گیا۔ بھارتی سرحد سے صرف آٹھ سو میٹر دور قوم کے چھ ارب روپے سے سپورٹس سٹی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین نیب نے اس بات کی بھی جانچ پڑتال کا کہا ہے کہ قواعد و ضوابط کیخلاف ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ کو نارووال سپورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائریکٹر کیسے بنایا گیا اور اختر نواز گنجیرا ڈی جی سپورٹس بورڈ کےعہدہ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بیرونِ ملک سرکاری دورے پر کیسے گئے؟