نیب: وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کیخلاف کارروائی کا آغاز

Last Updated On 26 April,2018 03:23 pm

آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام پر فواد حسن فواد کل طلب، اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری پہلے سے جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ فواد حسن فواد پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

 راولپنڈی میں اربوں روپے کا پلازہ بنانے، ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاؤسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کےالزامات فواد حسن فواد پر عائد کئے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کر رہا ہے۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نیب نے کل طلب کر لیا۔